میٹرک کے امتحانات کی مانیٹرنگ کے لیے لاہور میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر کے امتحانی سنٹرز کی نگرانی کی جا سکے گی۔ پنجاب حکومت نے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے، تاکہ امتحانات میں غیر جانب داری اور شفافیت برقرار رہے۔